Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں 29 روزے ہونگے یا 30؟ماہرین فلکیات نے واضح کردیا

ماہر فلکیات جاوید اقبال کا عید الفطر سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عید 10 اپریل بدھ کے روز ہوگی، عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، چاند رات 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگااور8 تاریخ کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نیا چاند پیدا ہوتے ہی نظر آجائے گا جبکہ 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی کل عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

جاوید اقبال نے کہا کہ اس سال پاکستان میں 29 جبکہ سعودی عرب میں پورے 30 روزے ہونگے، پاکستان اور میڈل ایسٹ میں عید الفطر ایک ہی دن ہو گی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں