اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدر مملکت اور ترک صدر نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک صدر طیب اردوان کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دی۔
بعدازاں صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی اور ترک عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔



















