وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بے بنیاد، جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا کوئی سر پیر نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت اور دلیل کے موصوف نے ہمشہ انتشار اور فتنے کی سیاست کی ہے۔
Totally false, fabricated and baseless allegations without any proof or evidence. This statement seems to have stemmed out from a state of panic and despair. IK and has his spouse have both been involved in the Toshakhana heist, audios have proven the level of involvement in… https://t.co/JyjutRsoHc
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 7, 2024
انہوں نے کہا کہ ملک داعی اداروں پر 9 مئی کے حملے اور شہداء کی توہین اور نضحیک موصوف کا وطیرہ رہا ہے، ان الزامات سے گھبراہٹ اور ہوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلیہ برابر کے مجرم ہیں، آڈیوز میں بھی یہ بات سامنے آئی، ایسے بیانات سے سچ نہیں چلے گا۔



















