Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرگ فری پنجاب مہم، 17 روز میں 10ہزار سے زائد چھاپے،4713 ملزم گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ’ڈرگ فری پنجاب‘ کی مہم تیزی سے جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات ڈیلرز، اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف عمل ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہمارا عزم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں 17 روز میں دس ہزار سے زائد چھاپے ،4713 ملزم گرفتار اور 4941 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

انسداد منشیات مہم کے دوران 3398 کلو چرس،20کلو افیون اور ساڑھے 17 کلو خطرناک ترین نشہ آئس بھی برآمد کرلی گئی۔

انسداد منشیات مہم کے دوران 42 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی پکڑ ی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پولیس اور دیگر اداروں کے 427 چھاپے،139 ملزم گرفتار اور 173 ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس کے علاوہ ایک ہی روز میں 102 کلو چرس ، آئس اور ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔

متعلقہ خبریں