Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل (بروز منگل) کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا۔

صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر رکھا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں