شریعہ بورڈ پاکستان کی جانب سے صدقہ فطر اور روزے کے فدیہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
شریعہ بورڈ پاکستان نے رواں سال 2024 میں صدقہ فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی ہے جو کہ 2 کلو گرام گندم کے حساب سے طے کی گئی ہے۔
اس حوالے سے چئیرمین شریعہ بورڈ ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات اپنی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں، عوام 300 روپے سے زیادہ بھی اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطرہ ادا کرسکتے ہیں۔
شریعہ بورڈ آف پاکستان کے مطابق فطرانہ جُو کے حساب سے فطرہ 600 روپے، کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے اور کشمکش کے حساب سے 4400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
شریعہ بورڈ نے روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی مقرر کیا ہے۔ جس کے مطابق اگر ایک شخص پورے مہینے کا فدیہ دینا چاہتا ہے تو اسے گندم کے آٹے کے مطابق 9 ہزار، جُو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے مطابق 132000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
اس کے علاوہ شریعہ بورڈ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ فدیہ صرف ایسے افراد دے سکتے ہیں جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔



















