Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے جبکہ کچلاک میں دھماکے  کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے ۔

متعلقہ خبریں