اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل کے لیے کسی کے فیصلے تسلط نہیں، کثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو ملک کا بھی سوچنا چاہیے، احتجاج کی بجائے بیٹھ کے بات کریں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حکومت کو احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ملک مفاد اور استحکام کے لیے مل بیٹھ کے بات کریں، احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔



















