Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الفطر کا چاند؛ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اہم قدم اٹھالیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے سرکاری زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوگا جبکہ غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان میں ہو گا۔

دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی ہے اور اس روز چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔

متعلقہ خبریں