بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک اسٹیٹ بینک نے جاری کر دیا ہے۔
پروگرام میں شامل افراد اپنے علاقے کے بینکوں کی برانچوں میں سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے ، بی آئی ایس پی کے تقریباً 30 ہزار استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ تقریباً 9.3 ملین افراد بی آئی ایس پی سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے، ملک بھر کے تمام بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں میں اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ سہولت فریم ورک بی آئی ایس پی اور بینکوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ایک پائلٹ مرحلہ کراچی اور لاہور میں شروع کیا جائے گا۔



















