Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج عید کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات سے اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے چاند سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہو گا جس دوران شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش گزشتہ شب 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی ہے اور آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔

 غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اس لیے چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں