Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں امن پورے پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر چلے گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن پورے پاکستان کی معیشت کو آگے لے کر چلے گا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پورے سندھ سے جو شخص مایوس ہو یہاں چلا آئے، گلے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کسی نیک کام کے صدقے تیسری بار حکومت ملی ہے، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں امن کے لئے معاہدہ کریں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جس کے پاس جانا ہوچل کر جانے کو تیارہ وں، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب بولے امن عامہ کی صورتحال بہترکی جائے گی۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کا ٹارگٹ امن خراب کرنا ہے، آئی جی سے متعلق بیان چل رہے ہیں تو وہ کام کیا کریں گے؟

متعلقہ خبریں