وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید پر قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔
مریم نواز کی ہدایت کے بعد پنجاب بھر میں ہزاروں قیدی اپنے اہلخانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
پنجاب بھر میں قیدی اپنے اہلخانہ سے آج بھی صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک ملاقات کرسکتے ہیں، قیدیوں کےلیےعید کےدوسرے روز بھی اہلخانہ کوفون کی سہولت میسررہےگی۔



















