وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم نے فون کرکے عید کی مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی، دونوں نے امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم کے خاتمے کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ پاک کویت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔



















