محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
شہرِ قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایاہے کہ نئے سسٹم سے کوئٹہ، ژوب، پشین، دالبندین، بارکھان ، سبی، گوادرا ور تربت میں بارش ہوگی، بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ، جس کے بعد موسم خو شگوار ہو گیا۔



















