دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں نوجوان عید کے موقع پر دریا پکنک منانے کے لئے آئے ہوئےتھے۔
حضرو کے رہائشی 19 سالہ حسین شاہ کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ پشاور سے آنے والے دو نوجوان وقار اور عبدالغنی کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔



















