Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہربانو قریشی نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پیر ہماری شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی، انکی صحت بالکل ٹھیک تھی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز کی آئین کی بالادستی کے لیے بہادری سے شاہ محمود کا حوصلہ بڑھا، شاہ محمود قریشی پُر امید ہیں، ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

مہربانو قریشی نے کہا کہ 16 اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف ہماری اپیل پر سماعت ہے، امید ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید کوئی بہانے بازی نہیں ہوگی۔ پراسیکیوشن کے پاس سائفر کیس میں کوئی دلیل نہیں۔

متعلقہ خبریں