Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کے لیے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی جن لوگوں نے جرم کیا ہے ان کا ٹرائل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ملک کے معاشی اور مالی حالات بہتر کرے، میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

متعلقہ خبریں