Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرِقائد میں آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا جس سے تیز بارش متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے۔

آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔

مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں، موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں۔

 

متعلقہ خبریں