وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئی، وزیر اعلیٰ نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نواز شریف نے طالبات سے پوچھا کہ کہاں سے آتی ہیں ۔ کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں ؟
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا اور ایک بازو سے معذور بچی کی علاج کرانے کا حکم دیا۔
ان کےوزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسکول کے انتظامات کو سراہا، چیف سیکرٹری زاہد آختر زمان بھی ہمراہ تھے۔



















