Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں کمی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی گئی۔

عوامی سطح پر وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس مشکل دور میں روٹی کے ریٹس کم کرکےاچھا اقدام کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ الحمدُللّہ،حکومت پنجاب نےآج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کردی۔

انہوں نے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو فیصلے پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہاکہ اللّہ ربّ العزت عوام کےلیے مزید آسانی فرمائے،آمین۔

 

 

متعلقہ خبریں