Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی سیاستدان ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

معروف پاکستانی سیاستدان ارشاد علی بابر ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔

  تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کے مطابق اتوار کے روز این اے 151 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ارشاد علی بابر کی تیز رفتار گاڑی بوسن روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرائی تھی۔

گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ارشاد علی بابر زخمی جبکہ ان کا ساتھی موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ بعدازاں، ارشاد علی بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

متعلقہ خبریں