محکمہ موسمیات نے کراچی میں 17 اور 18 اپریل کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 16 اپریل (آج) کی رات کو جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا جس میں شہرقائد سمیت صوبہ سندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی میں 17 اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 21 اپریل کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی ۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں 18 سے 21 اپریل کے دوران موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
جیکب آباد، کشمور، شکارپور، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، سانگھڑ، مٹیاری، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور بدین کے اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔



















