Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی وفد نے سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیدیا

اسلام آباد: سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔

سعودی وفد کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی مہمانوں کا مقامی ہوٹل میں استقبال کیا۔

دوران ملاقات ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی نے وفد کو سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور پی آئی اے اور ایئر پورٹس کی نجکاری کی پیشکش کی۔

بعدازاں ملاقات میں سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں