Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں رہا کیا جائے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سائفر کیس میں آج سماعت ہوگی،  ان کیسز میں کچھ ہے نہیں، تمام ثبوت اگئے ہیں جس میں مثبت چیز کوئی نہیں ہے، یہ التوا کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اڈیالہ سے بشری بی بی کا چیک اپ کرنے ڈاکٹر گیا، ڈاکٹر نے اڑھائی گھنٹے گزارے کیا کچھ کیا اتنی دیر میں سرجری ہو جاتی ہے، بشری بی بی کی زہر اور کیمرے نصب کرنے کی شکایات تھیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ کوئی تحویلی کیمپ نہیں ہے یہ کھٹ پتلی حکومت ہے، یہ حکمران استعفے دے کر گھر جائیں، ہماری خواتین پابند سلاسل ہیں انہیں رہا کیا جائے
عالیہ حمزہ سمیت یاسمین راشد کو میڈیکل کے مسائل ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کیسز کو وہاں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،حکومت جان لے پاکستان کی سالمیت عزیز ہے یا دیمک ذدہ حکمرانی۔

 

متعلقہ خبریں