Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت نے سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دور کی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سمری بھی تیار کر لی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم سے اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گی اور ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کے لیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔

ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہو سکے گی، موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں