سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ فارم 45 والے ہیں اور نہ 47 والے ہیں، ہم دور ہیں فاصلے پر ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایاکہ جج صاحب نے کہا ہے کہ ریفرنس آگیا ہے اس لیے سماعت نہیں کی، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سیٹگ جج کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، اس جج کے کردار پر قوم کو فخر ہے، تیس تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔



















