پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تاحال عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ دینے میں ناکام ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے صحت کا سارا بجٹ جاتی امراء کے لئے مختص کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلے صحت کارڈ جیسا انقلابی منصوبہ دیں، پھر ایئر ایمبولینس کا ڈرامہ کریں، شریف خاندان سردرد علاج کے لئے بھی لندن جاتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چوتھی بار وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے اب تندوروں کے دورے کررہے ہیں ، بڑے میاں لندن بھاگنے کی کوشش میں ہے مگر بری طرح پھنس گئے ہیں۔



















