وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو 9 مئی حملے میں ملوث ہیں، ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز صدر مملکت کے خطاب کے دوران سفیر بھی موجود تھے، ماضی میں صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا ٹوکن اجلاس ہوتا تھا، آپ نے تنقید کرنی ہے تو مجھ پر اور میری جماعت پر کریں، اپوزیشن کی تنقید پاکستان پر برداشت نہیں کی جائے گی، سائفر کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے کھلواڑ کیا۔



















