Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘آج کا دن زمین کے تحفظ کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں یاد دلاتا ہے’

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم الارض (ارتھ ڈے) منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس دن کی مناسبت سے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ارتھ ڈے منایا جارہا ہے، آج کا دن زمین کے تحفظ کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں یاد دلاتا ہے۔

اس سال عالمی یوم الارض کا موضوع  زمین بمقابلہ پلاسٹک ہے، پلاسٹک کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائےگی۔

عالمی یوم ارض سب سے پہلے 22 اپریل 1970 کو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

ہر سال اس دن پر دنیا بھر میں زمین اور ماحولیات کی حفاظت کیلئے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس دن بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل ِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں