ایرانی صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر کا ترتپاک استقبال کیا ، پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔
ایرانی صدر وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں وہ آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ، تجارت کے فروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ فلسطین وغزہ، مسئلہ کشمیر سے متعلق معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرابراہیم رئیسی اورصدرآصف زرداری کی ملاقات بھی ہوگی، پاک ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایرانی صدراوران کےوفد کا استقبال کریں گی، ایرانی صدر کےاعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاجائےگا۔
ایرانی صدر مزاراقبال پرحاضری اوربادشاہی مسجد میں نمازاداکریں گے، ایرانی صدر قائداعظم کے مزار کراچی میں بھی حاضری دیں گے۔



















