لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف چار روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف آج رات نجی دورے پر چین جا رہے ہیں، دورے کے دوران نواز شریف نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کے دورے میں نواز شریف چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے۔



















