Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز؛ بنی گالا میں طبی معائنہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت سامنے آئی ہے، جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں کرنے تجویز کی ہے جبکہ ان کی معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم پنجھوتا نےکہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا علاج شوکت خانم میں ہونا چاہیے، ان کی طبیعت اس سے زیادہ خراب ہے جتنا بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ شب معراج کو میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ملائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں