پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔
واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔



















