Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم منور منج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا ولید کو ساتھیوں سمیت گجرات سے گرفتار کر لیا ہے۔

خرم منور منج اور رانا ولید گجرات میں تحریک انصاف (سنی اتحاد کونسل ) کے امیدوار مونس الہیٰ کی انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، تاہم معلوم نہیں ہو سکا انہیں کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی شیر گجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں