سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔
سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے 13 تک کی 1406 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے 15 تک کی 17 آسامیوں اور فنانس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597 آسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160 گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے 15 تک کی 11 ، وزارت دفاع میں 465 سویلین آسامیوں، وفاقی نظامت تعلیمات اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔



















