Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری و نجی اداروں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

سید آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی میں سرکاری و نجی اداروں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کام کرنے والوں کو بلائیں اور تنخواہ کا پوچھیں، لوگوں کو پندرہ پندرہ ہزار تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں یہ حال ہے تو پوری ملک میں قوانین کیسے لاگو کریں گے؟

اس موقع پر وزیر خزانہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اختلاف نہیں کیا جاسکتا لیکن حکومت تو اسلام آباد کی حد تک اطلاق کرسکتی ہے، صوبوں سے بھی اس معاملے پر پوچھنا چاہیے۔

اس کے علاوہ معاشی صورتحال پر بحث کیلئے تحریک مصطفیٰ کمال، آسیہ اسحاق اور حسان صابر نے ایوان میں پیش کی۔

  مصطفی کمال کا کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 38 ایف میں لکھا گیا کہ سودی نظام کو ختم کیا جائے، آئین کو بنے 51 سال ہوگئے لیکن سود ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ایک جلسے میں قیامت کی بات کی اور بھٹو سے ملنے کی بات کی، زرداری صاحب آپ اپنی پاور استعمال کرکے سودی نظام کی بات بھی اٹھائیں، زرداری صاحب آپ بھٹو صاحب کے آئین کا تحفظ کریں۔

متعلقہ خبریں