Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹریننگ چوہنگ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں 7 ہزار کے قریب خواتین پولیس ہیں، خواتین اہلکاروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، ترقی کا نام جہاں نظر آئے گا وہاں شہباز اور نواز شریف کا نام ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے، ظالم کو اسکی سزا دینا سب سے زیادہ ضروری ہے، میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں انصاف قائم کرنا ضروری ہے، جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ بگڑ جاتا ہے، ظالم کو اس کے انجام تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمےداری ہے، بطور وزیراعلیٰ آپ میرے فیصلوں پر عملدرآمد کراتے ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں، دیکھتی تھی نوجوان خواتین اہلکاروں نے بھاری ہتھیار اٹھائے ہوئے ہوتے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں