Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی آخری آئی ایم ایف قسط 29 اپریل کو ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ 2 9اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اور جس کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسط کے بعد 6 سے 8 ارب ڈالرز کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کردی جس میں آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد، اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے جب کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے، رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں