Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طلباء کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر فراہم کرنے کی اسکیم میں اب تک ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی ہے جبکہ 16 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

موصول ہونے والی درخواستوں میں ساڑھے 13 ہزار طلباء نے پیٹرول بائیکس کیلئے درخواست دی ہے اور 3800 طلباء نے الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست جمع کروائی ہے، ایک لاکھ طلباء نے پورٹل پر رجسٹر کیا ہے۔

 درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر ہے، موٹرسائیکل اسکیم کیلئے مزید درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

حکام کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی کے طلباء درخواستوں کے اہل ہیں، موٹرسائیکل کی ڈاون پیمنٹ حکومت پنجاب دے گی، ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں