شہرِ قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
گرمی کی شدت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب ہے۔



















