Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ہے۔

کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہوگیا ہے، اور منصوبے کے تحت تیاریاں آخری مراحل پر ہیں، عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسرہوں گی۔

عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی، کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، سعودی امیگریشن کیلئے سی اے اے کی جانب سے 2 کاؤنٹر کیلئے جگہ مختص کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر حج گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ کراچی سے پہلی پرواز9 مئی کو منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہو گی، حکومتی اسکیم کے تحت16281عازمین کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

ڈائریکٹر حج کا کہنا ہے کہ سکھر سے1 ہزار، کوئٹہ سے2200عازمین کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے، عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے۔

متعلقہ خبریں