Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر صوبے بھر میں سستی روٹی کی فراہمی کیلئے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

سستی روٹی کی فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے خلاف جنگ جاری ہے۔

آج لاہور میں 1321 مقامات کی چیکنگ اور 1217 مقامات پر سستی روٹی دستیاب ہے۔ اب تک 104 مقامات پر خلاف ورزیاں، 42 مقدمات جبکہ 31 گرفتاریاں ہوئیں۔

روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 لاکھ 37 ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں