وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مصری شاہ میں سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سب انسپکٹر کے قتل پراظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
مریم نواز کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح افراد نے پولیس سب انسپکٹر کو گولیوں سے بُھون دیا۔
سب انسپکٹر ارشد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔
پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
پولیس کے مطابق مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر ارشد کو 4 گولیاں لگیں۔
سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔



















