پاکستان کے سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما افضل تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افضل تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ پارٹی قائد نواز شریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے، افضل تارڑ کی وفات ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا افضل تارڑ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے، ملک و قوم، پارٹی اور علاقے کیلئے افضل تارڑ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔



















