وزیر اعظم شہباز شریف آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ سے متعلق آج خصوصی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہوگا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 4 سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔



















