وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پراسکیوشن کے امور میں بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئی۔
پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے “سیٹ آف سکلز ” پیش کیا گیا، پنجاب انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوٹر شن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کی تجاویز پیش کی گئی۔
بریفننگ میں بتایاگیا کہ پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کا تعین کرنے کیلئے کارکردگی کا اسکور چیک ہوسکے گا، پراسیکیوٹر کی کارکردگی کے لحاظ سے شفاف گریڈنگ کی جاسکے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔
اجلاس میں پرویز رشید ، مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری،چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ودیگر حکام بھی موجود تھے۔



















