Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں حالیہ بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، دیواریں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 116 گھروں کو نقصان پہنچا، 100 گھر جزوی اور16 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حادثات باجوڑ، سوات، مانسہرہ ، بٹگرام ، لوئر دیر، لکی مروت اور کوہاٹ میں رونما ہوئے۔

متعلقہ خبریں