کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تھا، شہرِ قائد میں آئندہ 10 دنوں تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے اور ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، جنوبی علاقوں میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔



















