Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 5 لاکھ افراد کی موبائل سمز بلاک

ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کارروائی پہلے مرحلے میں عمل میں آئی ہے، انکم ٹیکس نہ دینے والے پانچ لاکھ افراد کی موبائل فون سمز بلاک کردی گئی ہیں، نان فائلرز کے خلاف مزید کارروائی جاری رہے گی۔

ایف بی آر نے بیس لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے، مزید سمز بھی بند کی جائیں گی،اگلے مرحلے میں بجلی کنکشن بھی منقطع کیے جاسکتے ہیں

ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈز کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں۔

کارروائی کیلئے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں